ایران امریکا مذاکرات کامیاب ہوئے تو ٹرمپ دستخط کے لیے پاکستان آئیں گے، مشاہد حسین سید امریکی سفارتخانے کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، امریکا ایران مذاکرات پر گفتگو مریم نواز کا بڑا اعلان، گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ مفت فراہم کیا جائے گا اسحاق ڈار کو یو این سیکرٹری جنرل کا فون، ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

فلسطینی عوام کے ساتھ جاری تاریخی ناانصافی: صدر پوٹن

President Putin said about Palestinian people about Israel attack on Plaestine

ماسکو:
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی اب درست ہونے کا وقت آچکا ہے۔ قازان میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس کے دوران صدر پوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک فلسطینی عوام پر جاری ظلم و جبر ختم نہیں ہوتا، مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

مشرق وسطیٰ میں امن کی راہ میں رکاوٹیں
صدر پوٹن نے بغیر اسرائیل کا نام لیے کہا کہ منصفانہ عالمی نظام کو ان طاقتوں نے یرغمال بنا رکھا ہے جو اپنی بالادستی قائم رکھنے کی سوچ اور حکمت عملی کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیر منصفانہ سوچ نے مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کو حل ہونے نہیں دیا۔

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال اور انسانی جانوں کا نقصان
روسی صدر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 40 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بھی برقرار ہے۔ اس کے علاوہ جنگ کا دائرہ لبنان تک پھیل گیا ہے، جس سے پورے خطے میں تباہ کن جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین