ٹرمپ نے ایران پرپاکستانی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، گوگل جیمنائی پلس مفت حاصل کریں، طریقہ جانیں بانی پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچ گئے، سکیورٹی کے سخت انتظامات پاکستان میں بیٹھے غیر ملکی اسکیمرز کا عالمی سطح پر فراڈ نیٹ ورک بے نقاب امریکی پابندیوں کا اثر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کی تیاریاں، جسد خاکی حسینیہ پہنچا دیا گیا

Preparations for Ayatollah Ali Khamenei funeral in Tehran

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ  

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نماز جنازہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جبکہ ان کا جسد خاکی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی کو تہران سے قم، پھر نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جس کے بعد میت کو واپس ایران لا کر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ جنازے میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اہم وزرا کے ہمراہ آج ایران روانہ ہوں گے، جہاں وہ شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

ایران میں عام تعطیل اور یومِ سوگ کا اعلان

ایرانی حکومت نے امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ 8 جولائی کو یومِ سوگ منایا جائے گا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا پس منظر

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے ابتدائی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ اس حملے میں ان کی بہو اور موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں
شدید زلزلے نے وینزویلا میں تباہی مچا دی، اموات 2500 سے تجاوز کر گئیں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین