ٹرمپ نے ایران پرپاکستانی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، گوگل جیمنائی پلس مفت حاصل کریں، طریقہ جانیں بانی پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچ گئے، سکیورٹی کے سخت انتظامات پاکستان میں بیٹھے غیر ملکی اسکیمرز کا عالمی سطح پر فراڈ نیٹ ورک بے نقاب امریکی پابندیوں کا اثر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

شدید زلزلے نے وینزویلا میں تباہی مچا دی، اموات 2500 سے تجاوز کر گئیں

Massive destruction after deadly earthquake in Venezuela

وینزویلا میں شدید زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 2500 تک پہنچ گئیں

وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ عبوری صدر روڈریگز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2500 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاپتا ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، سینکڑوں عمارتیں تباہ

صدر روڈریگز نے بتایا کہ ریاست لاگویرا میں زلزلے کے باعث تقریباً تمام سرکاری اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 189 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیمیں مسلسل ملبہ ہٹانے اور متاثرین کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں، اس لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ابھی ختم نہیں کیا گیا۔

تعمیر نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا فنڈ

عبوری صدر کے مطابق آئی ایم ایف کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر کا تعمیر نو فنڈ قائم کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے مالی امداد اور قرض کی پیشکش بھی کی ہے، جبکہ فنڈ سے حاصل ہونے والی رقم متاثرہ خاندانوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے مطابق شدید زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، 43 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 68 لاکھ افراد اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں
پی ٹی اے کا اعلان، سب میرین کیبل کی مرمت مکمل، انٹرنیٹ بلا تعطل جاری

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین