بیوٹی مصنوعات سستی
وفاقی حکومت کے نئے وفاقی بجٹ پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد متعدد درآمدی بیوٹی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ نئے فنانس بل کے تحت امپورٹڈ میک اپ، پرفیوم، لوشنز اور بیوٹی آلات پر عائد اضافی کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
سپر ٹیکس میں کمی، کئی شعبوں کو ریلیف
نئے بجٹ کے مطابق سالانہ 22 لاکھ روپے آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ 50 کروڑ روپے سے کم آمدن والے افراد اور کمپنیوں پر سپر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اس آمدن پر 1 سے 7.5 فیصد تک سپر ٹیکس عائد تھا۔ حکومت نے 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن والے افراد اور کمپنیوں کے لیے سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کر دی ہے، جبکہ بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور کھاد کے شعبے سے وابستہ بعض اداروں پر 10 فیصد سپر ٹیکس بدستور برقرار رہے گا۔
درآمدی بیوٹی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
ایف بی آر نے اضافی کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد امپورٹڈ میک اپ، پرفیوم اور بیوٹی مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ جن مصنوعات پر ڈیوٹی کم کی گئی ہے، ان میں میک اپ کٹس، فیس پاؤڈر، لپ اسٹک، لپ گلوس، آئی لائنر، مسکارا، پرفیوم، باڈی اسپرے، لوشنز، فیس واش، موئسچرائزنگ کریمیں، ہیئر کلرز، ہیئر لوشنز، ہیئر ریموونگ کریمیں، امپورٹڈ نقلی زلفیں اور بال سیدھے یا گھنگھریالے کرنے والے آلات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
ٹی 20 رینکنگ میں ابرار احمد نے بھارتی اسپنر ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑ دیا










