امن مذاکرات پر زور
ماسکو نے پاکستان افغانستان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تمام اختلافات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے دونوں ہمسایہ ممالک کو مسلح تصادم سے گریز کرنا چاہیے۔
روس کی سفارتی حل پر زور دینے کی اپیل
روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ماسکو چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کسی بھی قسم کے فوجی تصادم سے اجتناب کریں اور مذاکرات کے ذریعے باہمی اختلافات کا پرامن حل تلاش کریں۔ روس کے مطابق سفارت کاری ہی خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت بن سکتی ہے۔
سرحدی صورتحال کے بعد روس کا ردعمل
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے آنے والے چار ڈرونز کو پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے تباہ کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملکی فضائی حدود کا مؤثر دفاع کیا اور تمام خطرات کو ناکام بنایا۔
مزید پڑھیں
ہیبچوئل افینڈرز بل پر نئے سرے سے غور ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی










