ٹرمپ نے ایران پرپاکستانی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، گوگل جیمنائی پلس مفت حاصل کریں، طریقہ جانیں بانی پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچ گئے، سکیورٹی کے سخت انتظامات پاکستان میں بیٹھے غیر ملکی اسکیمرز کا عالمی سطح پر فراڈ نیٹ ورک بے نقاب امریکی پابندیوں کا اثر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

چالیس سال بعد ورلڈکپ کامیابی کا جشن، میکسیکو میں تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

Mexico World Cup celebration turns tragic after stampede

چالیس سال بعد ورلڈ کپ کامیابی کا جشن

میکسیکو میں ورلڈ کپ کامیابی کا جشن اس وقت افسوسناک سانحے میں تبدیل ہوگیا جب فٹ بال ٹیم کی تاریخی کامیابی کے بعد جشن منانے کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ حادثے میں کم از کم 3 افراد دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔

میکسیکو نے چالیس سال بعد پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر چالیس سال بعد پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ تاریخی کامیابی کے بعد میکسیکو سٹی میں 10 لاکھ سے زائد شائقین سڑکوں پر نکل آئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں جشن کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

جشن کے دوران بھگدڑ، 3 افراد جان سے گئے

شہر کے وسط میں واقع اینجل آف انڈیپنڈنس کے اطراف بڑی تعداد میں شہری جمع تھے، جہاں آتش بازی اور جشن کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ ایمرجنسی سروسز نے بے ہوش افراد کو فوری طبی امداد اور سی پی آر فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا، تاہم دم گھٹنے کے باعث 3 افراد جانبر نہ ہو سکے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 19 سالہ لڑکی، 48 سالہ خاتون اور 44 سالہ مرد شامل ہیں۔ میکسیکو سٹی کی میئر کلارا بروگاڈا نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ ورلڈ کپ کامیابی کا جشن ہمیشہ ذمہ داری، احتیاط اور دوسروں کے احترام کے ساتھ منایا جائے۔

مزید پڑھیں
نئے وفاقی بجٹ کے بعد درآمدی میک اپ، پرفیوم اور لوشنز سستے ہوگئے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین