ٹرمپ نے ایران پرپاکستانی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، گوگل جیمنائی پلس مفت حاصل کریں، طریقہ جانیں بانی پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچ گئے، سکیورٹی کے سخت انتظامات پاکستان میں بیٹھے غیر ملکی اسکیمرز کا عالمی سطح پر فراڈ نیٹ ورک بے نقاب امریکی پابندیوں کا اثر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ہیبچوئل افینڈرز بل پر نئے سرے سے غور ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی

Punjab government reviews Habitual Offenders Bill

ہیبچوئل افینڈرز بل پر ازسرنو غور

لاہور میں ہیبچوئل افینڈرز بل کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مجوزہ بل کو فی الحال روک کر اس پر ازسرنو غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی جانب سے بل واپس حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ اس کا دوبارہ جائزہ لیا جا سکے۔

بل کی ہر شق پر دوبارہ غور کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ہیبچوئل افینڈرز بل کا نیا مسودہ تیار کیا جائے اور اس کی ہر شق کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔ خاص طور پر سماج مخالف رویے اور غنڈہ عناصر کی تعریف سے متعلق نکات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی تاکہ قانون زیادہ مؤثر اور متوازن بنایا جا سکے۔

انصاف اور عوامی تحفظ کو ترجیح

ذرائع کا کہنا ہے کہ بل کا بنیادی مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اور کمزور و پسے ہوئے طبقات کو ظلم اور جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اس بل کی دو ریڈنگز مکمل ہو چکی تھیں، تاہم حتمی منظوری سے قبل اسے مزید بہتر بنانے کے لیے دوبارہ غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں
لاہور میں افسوسناک حادثہ، ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی موت

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین