ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے باعث اسلام آباد میٹروبس سروس معطل وزیراعظم کی منظوری، عاشورہ کے موقع پر دو روزہ 9 اور 10 محرم الحرام پر  سرکاری چھٹیاں حکومت نے موٹرسائیکل سواروں، عوامی ٹرانسپورٹ اور کسانوں کو دی جانیوالی فیول سبسڈی ختم کردی خیبر ٹیچنگ اسپتال میں مفت گردہ ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

حکومت نے موٹرسائیکل سواروں، عوامی ٹرانسپورٹ اور کسانوں کو دی جانیوالی فیول سبسڈی ختم کردی

Pakistan government ends fuel subsidy for motorcycles transport and farmers

حکومت نے موٹرسائیکل سواروں، عوامی ٹرانسپورٹ اور چھوٹے کسانوں کو دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں موٹرسائیکل سواروں، رکشہ مالکان اور چھوٹے کسانوں کے لیے جاری فیول سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی اور مال بردار ٹرانسپورٹ کو دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں کیا بتایا گیا؟

اعلامیے کے مطابق فیول سبسڈی چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دی جا رہی تھی۔ حکام نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یہ سبسڈی اب مؤثر نہیں رہی۔

حکومت کا مؤقف

کمیٹی کے مطابق ایندھن کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ پہلے ہی صارفین کو منتقل کیا جا چکا ہے۔ اسی بنیاد پر وزیراعظم کی منظوری سے فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

کن شعبوں کو سبسڈی مل رہی تھی؟

اس سے قبل موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کو 50 سے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جا رہی تھی۔ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ماہانہ 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک سبسڈی دی جاتی تھی تاکہ کرایوں کو کم رکھا جا سکے۔ اسی طرح چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل تھی۔

مزید پڑھیں
وزیراعظم کی منظوری، عاشورہ کے موقع پر دو روزہ 9 اور 10 محرم الحرام پر  سرکاری چھٹیاں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین