ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس پر جلد دستخط متوقع ہیں۔
معاہدے پر جلد دستخط کا امکان
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط ہفتے کے اختتام تک ہو سکتے ہیں، جبکہ دستخطی تقریب یورپ میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
ایران کی منظوری کا دعویٰ
امریکی صدر کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر رضامند ہیں اور انہیں یقین ہے کہ معاہدے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔
پاکستان کے کردار کی تعریف
ٹرمپ نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی بھی تعریف کی۔
اسرائیل سے بھی رابطہ
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر اسرائیلی قیادت سے بھی بات چیت ہوئی ہے تاکہ خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
ٹرمپ کا سوشل میڈیا بیان
اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اعلیٰ سطح تک پہنچ چکے ہیں اور ضروری منظوریوں کے بعد انہوں نے مجوزہ فوجی حملہ روکنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں
ایران پر حملہ مؤخر ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی،عالمی مارکیٹ میں مثبت رجحان










