پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا، وزیراعظم ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ متوقع، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی مناسک حج کا آغاز، لاکھوں عازمین خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع کوئٹہ دھماکا، آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کو پیش کر دی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

میٹا کی ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی تیاری

Meta employees leaving office

نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی میٹا مبینہ طور پر اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی اپنے کل عملے کے تقریباً 20 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جس کی تعداد تقریباً 16 ہزار بنتی ہے۔

گزشتہ برطرفیوں کا پس منظر

یہ دور برطرفیوں کا 2022 کے بعد سب سے بڑا ہوگا۔ کمپنی نے 2022 میں 11 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا اور 2023 میں تقریباً 10 ہزار افراد کو نوکری سے نکالا گیا۔

فارغ کرنے کا عمل

دو سینئر ملازمین نے بزنس انسائیڈر کو بتایا۔ کہ اس بار برطرفیوں کا عمل ایک مہینے کے اندر شروع ہو سکتا ہے۔ کمپنی نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا۔ تاہم ملازمین میں تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدامات کمپنی کی کاروباری منصوبہ بندی، مالی حکمت عملی، اور عالمی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال سے منسلک ہیں۔ جن میں مقابلے میں بڑھتی ہوئی سختی اور منافع میں ممکنہ کمی شامل ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے۔ کہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کام کے ماحول پر اثر پڑ رہا ہے۔ اور کئی لوگ مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔ کمپنی کی جانب سے یہ بھی توقع کی جا رہی ہے۔ کہ جلد ہی ملازمین کو اس بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ تاکہ تمام عملے کو آگاہی اور رہنمائی حاصل ہو سکے۔

مزید پڑھیں

سولر پاور کے فروغ نے پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات سے بچا لیا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین