ایران جنگ میں امریکا کو بڑا نقصان، فضائی فیول ٹینکر طیارہ تباہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں مکمل یکجہتی کا اعادہ فجیرا سے پاک نیوی کی سکیورٹی میں 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل لے کر کراچی پہنچ گئے عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ، ٹینکر میں آگ، پروازیں عارضی معطل

drone attack near dubai international airport

دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور پروازوں کی لینڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ

دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون سے متعلق واقعے کے بعد ایئرپورٹ کے اطراف میں موجود ایک ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ واقعے کے فوراً بعد ایمرجنسی اداروں نے آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

پروازیں عارضی طور پر روک دی گئیں

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کی لینڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے جبکہ دبئی آنے والی پروازوں کو فضا میں ہولڈنگ پیٹرن میں رکھا گیا ہے۔

جانی نقصان کی اطلاع نہیں

دبئی میڈیا آفس کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور جلد فضائی آپریشن بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

دوسری جانب سعودی اسٹیٹ ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گھنٹے کے دوران چونتیس ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں
افغان طالبان ڈپٹی ترجمان کا بیان ہولناک کارروائیاں چھپانے کی کوشش: وزارتِ اطلاعات

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین