عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل 9 فیصد مہنگا ایران کے خلاف جنگ جیت چکے، مگر جلد نہیں نکلیں گے: ٹرمپ پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ ایرانی حملوں میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان: رپورٹ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

global crude oil prices rise above 100 dollars per barrel

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور قیمتیں تقریباً دس فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔ تازہ صورتحال کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت بڑھ کر ایک سو ایک ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

برطانوی اور امریکی خام تیل مہنگا

برطانوی خام تیل کی قیمت میں تقریباً نو ڈالر سے زائد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت ایک سو ایک اعشاریہ تین ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی نو ڈالر سے زائد اضافہ ہوا اور یہ چھانوے اعشاریہ ستائیس ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

کشیدگی کے باعث تیل کی فراہمی متاثر

عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی منڈی میں سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

اسٹریٹجک ذخائر جاری کرنے کا اعلان

تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد عالمی توانائی ایجنسی نے چار سو ملین بیرل تیل اسٹریٹجک ذخائر سے جاری کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم اس اعلان کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی اور قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔

مزید پڑھیں
فجیرا سے پاک نیوی کی سکیورٹی میں 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل لے کر کراچی پہنچ گئے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین