عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل 9 فیصد مہنگا ایران کے خلاف جنگ جیت چکے، مگر جلد نہیں نکلیں گے: ٹرمپ پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ ایرانی حملوں میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان: رپورٹ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل 9 فیصد مہنگا

Oil prices rise after tanker attacks near Iraq

عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد تیل مہنگا

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور عراقی پانیوں میں دو آئل ٹینکروں پر حملوں کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ان واقعات کے بعد تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد قیمت 100.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 8.57 فیصد اضافے کے بعد 94.73 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ایشیائی تجارت میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں

ابتدائی ایشیائی تجارت میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ 93.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ جس سے عالمی توانائی منڈی میں بے چینی پیدا ہوگئی۔

ماہرین کی تشویش

ماہرین کا کہنا ہے۔ کہ اگر خلیج اور آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی برقرار رہی۔ تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کے اعلان کے باوجود قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں
ایرانی حملوں میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان: رپورٹ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین