لندن سے جبرالٹر میں روبوٹ کے ذریعے کامیاب آپریشن
برطانیہ کے ڈاکٹر نے لندن سے 1500 میل دور جبرالٹر میں موجود مریض کا روبوٹ کے ذریعے کامیاب آپریشن کیا۔ یہ جدید روبوٹک سرجری 62 سالہ مریض کے مثانے کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال کی گئی۔
جدید روبوٹک سسٹم اور 3 ڈی کیمرا
جبرالٹر کے سینٹ برنارڈ اسپتال میں 4 بازوؤں والا روبوٹ تعینات کیا گیا۔ جس میں 3 ڈی کیمرا نصب تھا۔ لندن میں پروفیسر پروکر ڈسگپتا نے کنسول کے ذریعے روبوٹ کی ہدایات دیں اور مریض کی مثانے کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔
فوری رابطہ اور جدید ٹیکنالوجی
پروفیسر کی ہدایات 0.06 سیکنڈ میں روبوٹ تک پہنچ رہی تھیں۔ لندن کا کنسول فائبر آپٹک سے جڑا تھ ۔ بیک اپ کے طور پر 5 جی کنکشن بھی موجود تھا۔ مریض نے بتایا۔ کہ اگر یہ طریقہ نہ اپنایا جاتا تو اسے لندن جا کر لمبے انتظار کے بعد آپریشن کرانا پڑتا۔
اہم سنگ میل
پروفیسر پروکر کے مطابق یہ روبوٹک سرجری میڈیکل تاریخ میں اہم سنگ میل ہے اور سب کچھ کامیابی سے مکمل ہوا۔
مزید پڑھیں
ہائی کولیسٹرول: خاموش خطرہ، بچاؤ بروقت احتیاط میں











