عالم اسلام کی تباہیوں کے پیچھے صہیونی ریاستی نظریہ کارفرما ہے: وزیر دفاع ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت تباہ کرنا ہمارا مشن ہے: امریکی وزیر خارجہ لمبی جنگ کی تیاری ہے، 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے: علی لاریجانی فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ایئرپورٹ کی پارکنگ میں
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

عالم اسلام کی تباہیوں کے پیچھے صہیونی ریاستی نظریہ کارفرما ہے: وزیر دفاع

Khawaja Asif speaking about Zionism and Muslim world

صہیونیت انسانیت کے لیے خطرہ قرار

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صہیونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قیام کے بعد عالم اسلام پر مسلط ہونے والی جنگوں میں صہیونی نظریہ اور ریاست کا براہِ راست یا بالواسطہ کردار نظر آتا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ایک صدی سے عالمی معاشی نظام پر صہیونی اثر و رسوخ قائم ہے اور بڑی طاقتیں بھی اس دباؤ سے آزاد نہیں۔

ایٹمی طاقت اور خودمختاری کا ذکر

خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ کی مدد اور مسلح افواج کی صلاحیت کے باعث پاکستان اپنی خودمختاری کا دفاع کر رہا ہے۔ انہوں نے اُن شخصیات کے لیے دعا کی جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا اور ایٹمی تجربات کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر مضبوط مقام دلایا۔

ایران اور خطے کی صورتحال

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے معاہدے کی آمادگی کے باوجود اس پر جنگ مسلط کی گئی۔ ان کے مطابق اس ایجنڈے میں خطے میں اسرائیلی اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحدوں تک لانے کی کوشش شامل ہے۔

پاکستان کے خلاف سازش کا الزام

انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان، ایران اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی پر مبنی ہو سکتا ہے، جس کا مقصد ملک کو غیر محفوظ بنانا اور چاروں طرف سے گھیراؤ کرنا ہے۔ خواجہ آصف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اور مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر حالات کو سمجھیں اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

اتحادِ امت کی دعا

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عالم اسلام کو اتحاد و اتفاق عطا فرمائے، فلسطین کو آزادی نصیب ہو اور پاکستان ہمیشہ مضبوط اور محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں
فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ایئرپورٹ کی پارکنگ میں

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین