فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ موجودہ کشیدگی کی ابتدا افغانستان کی جانب سے ہوئی، تاہم اس کا منطقی انجام پاکستان طے کرے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔
افغانستان پر حملوں کا الزام
فیصل کریم کنڈی کے مطابق افغانستان نے ایک بار پھر پاکستان پر حملے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو بھی اس صورتحال پر غور کرنا چاہیے کیونکہ افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی دہشت گردی کے شواہد عالمی فورمز پر پیش کر چکا ہے اور عالمی برادری کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔
دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا عندیہ
گورنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ اگر افغان طالبان دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کرتے تو پاکستان خود اپنے دفاع کے لیے اقدامات کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی جارحیت کا جواب دیا گیا اور آئندہ بھی ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
دفاعِ وطن پر کوئی سمجھوتہ نہیں، دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم










