بلوچستان سے 8 لاکھ افغان مہاجرین افغانستان جاچکے، تقریباً 23 ہزار اب بھی کوئٹہ میں موجود جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر جاری کردیں، مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا سعودی عرب میں دہشتگردی اور قتل کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی یورپی یونین کا برطانیہ، کینیڈا، ناروے اور یوکرین کے ساتھ یورپی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ایران جلد ایسے میزائل بنالے گا جو امریکا تک پہنچیں گے، ٹرمپ

Iran missile program and Donald Trump

واشنگٹن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ ایران جلد ایسے میزائل تیار کرے گا۔ جو براہِ راست امریکا تک پہنچ سکیں گے۔

ٹرمپ کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب

اپنے دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران سے ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں۔ میری ترجیح یہ ہے۔ کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل ہو۔

ایران میں مظاہرین کی ہلاکتیں

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا۔ کہ ایران میں حکومت نے 32 ہزار مظاہرین کو قتل کیا۔ جبکہ امریکا نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن کو طاقت کے ذریعے یقینی بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔

ایران کے جوہری ہتھیار اور جنرل قاسم سلیمانی

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا۔ کہ گزشتہ برس ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں نے ملک کے مبینہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ تہران نے واضح یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ مستقبل میں جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں
فتنۃ الخوارج کا زخمی ایف سی اہلکاروں کی ایمبولینس پر حملہ، آگ لگا کر زندہ جلا دیا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین