محسن نقوی عمران خان کو الشفاء منتقل کرنے کی گارنٹی دے رہے ہیں: علیمہ خان پنجاب حکومت کا نالوں کی بحالی و مرمت کا میگا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ فتنۃ الخوارج کا زخمی ایف سی اہلکاروں کی ایمبولینس پر حملہ، آگ لگا کر زندہ جلا دیا ایران جلد ایسے میزائل بنالے گا جو امریکا تک پہنچیں گے، ٹرمپ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پنجاب حکومت کا نالوں کی بحالی و مرمت کا میگا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

Maryam Nawaz chairing meeting on Punjab drainage restoration mega project

پنجاب حکومت کا نالوں کی بحالی و مرمت کا میگا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے بڑے نالوں کی بحالی اور مرمت کے لیے ایک میگا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا اور پنجاب کا سب سے بڑا سیوریج منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔

راوی اور چناب بیسن کو ترجیح

دریائے راوی اور چناب کے بیسن میں نالوں کی بحالی کو ترجیح دی جائے گی۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو تین ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہڈیارہ اور نالہ لئی میں اقدامات

ہڈیارہ میں سالڈ ویسٹ کلیئرنس کا نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ جس سے آلودگی کم ہونے کی توقع ہے۔ راولپنڈی کے نالہ لئی پر روزانہ انیس لاکھ گیلن سیوریج ٹریٹمنٹ کا تجربہ کامیاب رہا۔ دیہی علاقوں میں فلوٹنگ ویٹ لینڈ ٹیکنالوجی کے مثبت اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔

صنعتی اور ہاؤسنگ سیکٹر کی نگرانی

صنعتوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ٹریٹمنٹ پلانٹس فعال ہیں اور ای پی اے کو مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔ صحت کے محکمے کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ تاکہ منصوبہ مکمل اور شفاف ہو۔

مزید پڑھیں
محسن نقوی عمران خان کو الشفاء منتقل کرنے کی گارنٹی دے رہے ہیں: علیمہ خان

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین