شب برات کی اہمیت اور روحانی معنویت
امت مسلمہ آج شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی۔ شب برات کو شبِ مغفرت اور جہنم کی آگ سے چھٹکارے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔ اس رات مسلمان اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش کے لیے سجدہ ریز ہوتے ہیں اور توبہ و استغفار کرتے ہیں۔
ملک بھر میں عبادت اور محافل
مساجد میں آج رات بھر نوافل ادا کیے جائیں گے، شہری فیملیز اور احباب کی سلامتی، ملکی ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگیں گے۔ ذکر الٰہی، حسن قرات، حمد و نعت اور درود و سلام کی محافل بھی منعقد کی جائیں گی۔ داتا دربار، بادشاہی مسجد اور دیگر مساجد کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
قبروں پر حاضری اور روزہ
نفلی عبادات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ بعض اہل ایمان شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھیں گے۔
سیکیورٹی انتظامات
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت دی ہے۔ لاہور پولیس نے بھی حساس مساجد اور امام بارگاہوں پر ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کیے ہیں تاکہ عبادت گزار محفوظ رہیں۔
شب برات کی فضیلت اور روحانی فوائد
شب برات کو لیلۃ المبارکہ اور لیلۃ الرحمۃ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ رات اس عزم و عہد کی ہے جب بندہ اللہ سے مغفرت طلب کرکے گناہوں کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا عہد کرتا ہے۔ اہل ایمان رب کائنات کے حضور سربسجود ہو کر توبہ و استغفار، اعمال کی اصلاح، رزق میں برکت اور صحت و تندرستی کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
کرکٹ ڈپلومیسی دفن، میدان یا باہر—بھارت کے لیے رعایت نہیں











