امریکا و اسرائیل کے سامنے ہرگز سرنڈر نہیں کریں گے: ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون و راکٹ حملوں کی بارش، شدید حملے کی اطلاعات نیٹو پر اربوں خرچ کیے مگر دفاع میں ساتھ نہیں، آبنائے ہرمز پر مدد نہ ملنے پر ٹرمپ کے شکوے خارگ پر حملہ ہوا تو متعلقہ ملک کی آئل تنصیبات نشانہ بنیں گی: ایران
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

لاہور مین ہول حادثہ: جاں بحق ماں بیٹی کی نمازِ جنازہ آج، میتیں آبائی گاؤں پہنچ گئیں

Funeral of mother and daughter who died in Lahore manhole accident

شورکوٹ میں فضا سوگوار

لاہور میں کھلے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی سعدیہ اور ردا فاطمہ کی میتیں شورکوٹ کے نواحی گاؤں اللہ یار جوتہ پہنچا دی گئیں۔ میتوں کی آمد پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔

اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد شریک

مقامی ذرائع کے مطابق میتوں کے آبائی گھر پہنچنے پر اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ جبکہ لواحقین غم سے نڈھال دکھائی دیے۔ اس دلخراش واقعے نے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے علاقے کو رنج و الم میں مبتلا کر دیا ہے۔

نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

اہلِ خانہ کے مطابق جاں بحق ماں بیٹی کی نمازِ جنازہ آج جمعہ کے روز صبح 11 بجے گاؤں اللہ یار جوتہ میں ادا کی جائے گی۔ جس میں رشتہ داروں، علاقہ مکینوں اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

واقعے پر ملک بھر میں غم و غصہ

یاد رہے۔ کہ سعدیہ اور اس کی کمسن بیٹی ردا فاطمہ لاہور میں داتا دربار کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھی۔ جس کے بعد واقعے پر ملک بھر میں شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
بھاٹی گیٹ واقعہ: وزیراطلاعات پنجاب نے متاثرہ خاندان سے معافی مانگ لی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین