نئی اے آئی ٹیکنالوجی نے فالج کے مریضوں کی زندگی بدلی
کیمبرج یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک ایسا پہننے والا کالر تیار کیا ہے جو فالج کے مریضوں کو دوبارہ اپنی آواز میں بولنے کے قابل بناتا ہے۔
ری وائس: اے آئی کالر کیسے کام کرتا ہے؟
ری وائس کالر مریض کے اسپیچ سگنلز اور جذباتی اشاروں کو ڈی کوڈ کرتا ہے تاکہ ٹوٹے ہوئے الفاظ کو دوبارہ درست انداز میں کہا جا سکے۔
پرانے طریقوں سے بہتر
موجودہ اسسٹیو اسپیچ ٹیکنالوجیز یا تو مؤثر نہیں ہیں یا خطرناک دماغی امپلانٹس کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ یہ کالر زیادہ فطری، آسان اور پورٹ ایبل حل فراہم کرتا ہے۔
پروفیسر کا موقف
پروفیسر لوئیگی اوچی پِنٹی کے مطابق فالج کے مریض کچھ مشقوں کے بعد بولنے کی مشق کر سکتے ہیں، لیکن روزمرہ گفتگو میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ری وائس کالر اس میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور پیچیدہ سرجری کی ضرورت کو کم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
فضائی آلودگی اور پروسٹیٹ کینسر، ماہرین نے سنگین انتباہ جاری کر دیا










