فضائی آلودگی اور پروسٹیٹ کینسر
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی پروسٹیٹ کینسر کا سبب بن سکتی ہے، خاص طور پر وہ مرد جو شہر کے تنگ علاقوں یا مرکزی شاہراہوں کے قریب رہتے ہیں۔
برطانیہ میں تحقیق کے نتائج
تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث ہر سال برطانیہ میں تقریباً 12 ہزار مرد پروسٹیٹ کینسر سے جاں بحق ہوتے ہیں۔ 2 لاکھ 20 ہزار مردوں کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ زیادہ آلودگی والے علاقوں میں رہنے والے مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ 6.9 فیصد زیادہ ہے۔
خطرناک اجزا
تحقیق میں نائٹریٹ (این او۳) کو سب سے بڑا ذمہ دار قرار دیا گیا، جو گاڑیوں کے دھوئیں سے خارج ہوتا ہے اور کینسر کے خلیوں کی افزائش میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
طویل مدتی نگرانی
اوسط عمر اٹھاون سال کے دو لاکھ چونتیس ہزار مردوں کو تقریباً تیرہ اعشاریہ سات سال تک زیر نگرانی رکھا گیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ آلودگی بیماری کے خطرے میں معمولی اضافہ کر سکتی ہے، جبکہ نائٹریٹ کا اثر سب سے زیادہ نمایاں رہا۔
مزید پڑھیں
نئی ٹیکنالوجی نے فالج کے مریضوں کی زندگی بدل دی، اے آئی کالر کے ذریعے بات ممکن










