اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم

Lahore hanging electric wires and overloaded cables safety issue

لاہور میں لٹکتی تاروں کا نوٹس

لاہور میں بجلی کی ترسیل اور غیر محفوظ تنصیبات سے پیدا ہونے والے خطرات کے تدارک کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لٹکتی تاروں، اوورلوڈ کیبلز اور ناقص وائرنگ پر سخت نوٹس لیا ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی قائم

نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی شہر میں بجلی کے نظام کا جامع سیفٹی ریویو کرے گی۔

حفاظتی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

کمیٹی رسک بیسڈ مٹیگیشن پلان تیار کرے گی تاکہ ممکنہ حادثات، جانی اور مالی نقصانات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔ خطرناک زونز کی نشاندہی کر کے زون وائز اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔

گنجان علاقوں پر خصوصی توجہ

وزیراعلیٰ نے گنجان بازاروں، کمرشل علاقوں اور ہائی فٹ فال مقامات پر فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ بجلی کے کھمبوں پر نصب ٹی وی، انٹرنیٹ اور ڈیٹا کیبلز کو بھی منظم کیا جائے گا۔

کمرشل عمارتوں کی انسپکشن

اسٹیئرنگ کمیٹی کنزیومر اینڈ وائرنگ اور کمرشل عمارتوں میں حفاظتی معیار کا جائزہ لے گی۔ 50 کلوواٹ سے زائد لوڈ رکھنے والی عمارتوں کے لیے مشترکہ انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

اٹھائیس جنوری تک منصوبۂ عمل

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی 28 جنوری تک جامع ایکشن پلان وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ لاہور کا یہ ماڈل بعد ازاں پورے پنجاب میں نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین