اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

امریکی تاریخ کا یادگار دن، مسلم خاتون غزالہ ہاشمی نائب گورنر مقرر

Ghazala Hashmi takes oath on Quran as US lieutenant governor

امریکی تاریخ کا یادگار دن

امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی، جہاں پہلی مسلم خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآنِ پاک پر حلف اٹھا کر نائب گورنر کے عہدے کا منصب سنبھال لیا۔ اس تاریخی موقع کو امریکی سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

قرآن پاک پر حلف

ریاست ورجینیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلم خاتون نے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف قرآنِ پاک پر اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا بھی انعقاد کیا گیا، جہاں امام شریف نے دعا کرائی۔

خواتین کی قیادت کا نیا باب

اسی تقریب میں ریاست کی تاریخ میں پہلی بار خاتون رہنما ایبی گیل نے گورنر کا عہدہ سنبھالا، جبکہ اٹارنی جنرل کے منصب پر پہلی مرتبہ سیاہ فام رہنما جے جونز مقرر ہوئے۔ یہ دن ورجینیا کی سیاسی تاریخ میں تنوع اور شمولیت کی علامت بن گیا۔

نمایاں شخصیات کی شرکت

حلف برداری کی تقریب میں سینیٹر صدام ازلان سلیم اور سینیٹر کنعان سمیت متعدد معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ ایڈمز اسکاؤٹنگ امریکا اور گرلز اسکاؤٹس نے پریڈ میں حصہ لیا، جس کی قیادت رضوان جاکا، احسن اللّٰہ اور بیتھنی رشید نے کی۔

اتحاد اور تنوع کا پیغام

اس موقع پر رضوان جاکا نے امید ظاہر کی کہ ریاست میں اتحاد اور تنوع کو فروغ ملے گا۔ ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئر منصور قریشی نے کہا کہ نئی قیادت ورجینیا میں بلا تفریق عوام، بالخصوص جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی خدمت کرے گی۔

مزید پڑھیں
شہید فائر فائٹر فرقان کی قربانی، میئر کراچی کی جانب سے ایک کروڑ روپے امداد

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین