اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

کراچی: گل پلازہ آتشزدگی، 33 گھنٹے بعد آگ بجھا دی گئی، 14 افراد جاں بحق

Gul Plaza fire Karachi rescue operation

گل پلازہ آتشزدگی

کراچی کے مصروف کاروباری علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی۔ ریسکیو اور سرچ آپریشن کے دوران مزید لاشیں ملنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ 22 افراد زخمی ہیں۔

آگ کیسے لگی؟

حکام کے مطابق گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے گراؤنڈ فلور پر لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پھیل گئی۔ شدید آتشزدگی کے باعث عمارت کے کئی حصے منہدم ہوگئے۔

سرچ آپریشن اور کولنگ کا عمل

فائر بریگیڈ نے 33 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ بجھنے کے بعد فائر فائٹرز عمارت کے اندر داخل ہوئے اور جلی ہوئی دکانوں میں محدود پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران ایک بچے سمیت تین افراد کے جسمانی اعضا ملے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاپتہ افراد اور اہل خانہ کی بے بسی

پولیس کے مطابق 20 سے زائد لاپتہ افراد کے موبائل فونز کی لوکیشن گل پلازہ سے موصول ہوئی ہے۔ اہل خانہ ہفتے کی رات سے پلازہ کے باہر اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں، جبکہ کئی خاندان غم اور بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

عمارت انتہائی خطرناک قرار

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث عمارت کے پلرز کمزور ہوچکے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں اور عمارت کے کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے۔ پلازہ پرانا ہونے کی وجہ سے ریسکیو کارروائیاں انتہائی احتیاط سے کی جا رہی ہیں۔

صدر اور وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے صورتحال دریافت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صدر مملکت نے شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش بھی کی۔

گورنر سندھ کا دورہ، انصاف کی یقین دہانی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گل پلازہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ 70 سے زائد افراد کا لاپتہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نقصان کا مکمل ازالہ ہونے تک متاثرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

میئر کراچی کی ہدایات

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کا دوبارہ دورہ کیا اور امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ رش کے باعث ریسکیو میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم آپریشن عمارت کے عقب سے بھی جاری ہے۔

یومِ سوگ کا اعلان

الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے گل پلازہ سانحے پر آج یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا۔ صدر ایسوسی ایشن کے مطابق آگ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور متاثرہ دکانداروں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں
کیا پنیر دماغ کو بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے؟

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین