میئر کا سخت فیصلہ
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں واٹر ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شہر میں پانی کی فراہمی اب براہِ راست لائنوں کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک کی جائے گی۔
ہائیڈرنٹس کا کنٹریکٹ ختم
میئر کے مطابق واٹر ہائیڈرنٹس سے حاصل ہونے والا ماہانہ تین کروڑ روپے کا ریونیو اب ختم ہو جائے گا کیونکہ گزشتہ سال کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے اور نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے۔
پانی کی کمی کا حل
میئر نے کہا کہ ٹینکرز مستقل حل نہیں ہیں، شہریوں کو پانی کی کمی متبادل لائنوں کے نظام سے پورا کیا جائے گا۔
بلدیہ عظمیٰ میں مالی اصلاحات
میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کے مالی و انتظامی امور بہتر بنانے کا فیصلہ کیا۔ پینشن سسٹم کو ڈیجیٹل کرنے اور ڈویلپمنٹ پیمنٹ سسٹم کو SAP سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
ڈیجیٹل اقدامات اور منصوبے
میئر نے چالان، جرمانے اور کرایوں کی وصولی کو ڈیجیٹل کرنے اور دیگر انویسٹمنٹ منصوبوں کے لیے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
ایران میں انٹرنیٹ بحالی، ایلون مسک نے اسٹارلنک سروس مفت فراہم کر دی











