جڑانوالہ میں منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ چاک
پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے ایک سنگین اور ہولناک نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے۔ مفت عمرہ کا جھانسہ دے کر زائرین کے ذریعے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے والے خطرناک ڈیلر شاہ صدام کو گرفتار کر لیا۔
معصوم زائرین کو عمرہ کا لالچ دے کر منشیات اسمگلنگ
پولیس کے مطابق ملزم شاہ صدام معصوم شہریوں کو مفت عمرہ کروانے کا لالچ دے کر۔ ان کے ذریعے منشیات سعودی عرب بھجواتا تھا۔ اس مکروہ دھندے کے نتیجے میں جھانسے میں آنے والی تین خواتین سمیت پانچ پاکستانی زائرین کو سعودی عرب کی عدالت نے پچیس، پچیس سال قید کی سزا سنائی۔
خفیہ اطلاع پر کامیاب پولیس کارروائی
یہ کامیاب کارروائی تھانہ کھرڑیانوالہ کے ایس ایچ او محمد ریاض کی قیادت میں کی گئی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے پانچ کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر کے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
منظم منشیات نیٹ ورک کا انکشاف
پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش مختلف علاقوں میں چرس اور آئس کی سپلائی میں ملوث تھا۔ اور ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ مزید سہولت کاروں اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی
اس موقع پر ایس پی بختیار احمد نے کہا۔ کہ علاقے سے منشیات کا مکمل خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
ملالہ کا غزہ، سوڈان اور کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے 3 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان











