ملک بھر میں شدید سردی کی لہر
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ جبکہ کراچی میں بھی سردی نے شدت اختیار کر لی ہے اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر گیا ہے۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید سرد موسم کا سامنا ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہا۔ جبکہ رات کے اوقات میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آئندہ دنوں میں موسم کی صورتحال
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے۔ کہ آئندہ دنوں میں کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
ہوا اور نمی کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ شمال مشرق کی جانب سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کے لیے احتیاطی مشورہ
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے۔ کہ سرد موسم کے پیش نظر گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
مزید پڑھیں
عمران کی ہدایت پر پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں صلح کی کوششیں: بیرسٹر سیف











