اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

کونسی مشہور ڈیوائسز کی اپ ڈیٹس 2025 میں بند ہو گئی؟ وجوہات کیا ہیں؟

Major smart phones that stopped receiving updates in 2025

دو ہزار پچیس میں ذہین فونز اور ٹیکنالوجی کی دنیا

سال ۲۰۲۵ ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فونز کے لیے ایک مصروف سال رہا۔ اس دوران نہ صرف نئی ڈیوائسز اور اپ گریڈ متعارف کرائے گئے۔ بلکہ متعدد مشہور موبائل فونز کے لیے سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس بھی بند کر دی گئی۔ جس سے صارفین کے لیے سیکیورٹی کے خدشات بڑھ گئے۔

ایل جی اسمارٹ فونز، اپ ڈیٹس کا مکمل اختتام

ایل جی نے خراب فروخت کے باعث دو ہزار اکیس میں اسمارٹ فون بنانا بند کر دیا تھا۔ لیکن صارفین کے اعتماد کے لیے کمپنی نے ۲۰۲۵ تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری رکھیں۔ تیس جون دو ہزار پچیس کو ایل جی نے اپنے اپ ڈیٹ سرورز مکمل طور پر بند کر دیے۔ اس کے بعد ایل جی فونز کسی بھی نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ یا فیچر سے محروم ہو گئے۔

ایپل آئی فون، پہلی جنریشن آئی فون ایس ای اب متروک

ایپل اپنے آئی فونز کے لیے طویل عرصے تک اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔ تاہم، ۲۰۲۵ میں کمپنی نے پہلی جنریشن آئی فون ایس ای کو باضابطہ طور پر متروک ڈیوائسز کی فہرست میں شامل کر دیا۔ اس کا مطلب ہے۔ کہ یہ ڈیوائس اب نہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس حاصل کرے گی اور نہ ہی سافٹ ویئر سپورٹ۔

مشہور فلیگ شپ سیریز بھی متاثر

دنیا کی معروف اسمارٹ فون کمپنی سام سنگ نے بھی ۲۰۲۵ میں متعدد ڈیوائسز کے لیے اپ ڈیٹس بند کر دیے۔ ان میں شامل ہیں۔ گلیکسی ایس بیس سیریز: گلیکسی ایس بیس گلیکسی ایس بیس پلس گلیکسی ایس بیس الٹرا گلیکسی ایس بیس ایف ای گلیکسی نوٹ سیریز: گلیکسی نوٹ بیس گلیکسی نوٹ بیس الٹرا بجٹ سیریز: گلیکسی اے صفر دو ایس گلیکسی اے بارہ یہ تمام ڈیوائسز ۲۰۲۵ میں اپنی آخری اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے بعد سپورٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

اپ ڈیٹس کیوں بند ہوتی ہیں؟

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اپ ڈیٹس بند ہونے کی بڑی وجوہات یہ ہیں پرانی ہارڈویئر ڈیوائسز نئے سسٹمز کو سپورٹ نہیں کر پاتیں کمپنیوں کی توجہ نئی ڈیوائسز کی جانب منتقل ہو جاتی ہے۔ سیکیورٹی معیار بڑھنے کے ساتھ پرانے فونز کمزور پڑ جاتے ہیں۔ کاروباری حکمتِ عملی بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

صارفین کے لیے اہم مشورہ

اگر آپ کے فون کی اپ ڈیٹس بند ہو چکی ہیں۔ تو جلد کسی نئی اور اپ ڈیٹڈ ڈیوائس پر منتقل ہونا بہتر ہے۔ بغیر اپ ڈیٹ فون استعمال کرنا سیکیورٹی رسک بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں
سردیوں میں ہڈیوں کے جوڑ تیزی سے کمزور کیوں ہوجاتے ہیں؟ آسان اقدامات سے بچاؤ ممکن

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین