اگر استعفے سے کراچی بچتا ہے تو ابھی چھوڑنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال بالائی علاقوں میں برف کا قہر، رابطہ سڑکوں کی بندش، 2 افراد جاں بحق لاہور میں لٹکتی تاروں اور اوورلوڈ کیبلز کے مسئلے پر کمیٹی قائم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

نئے سال پر مری میں دفعہ 144 نافذ، اکیلے افراد کا داخلہ بند، صرف فیملیز کو اجازت

Section 144 imposed in Murree allowing only families on New Year

مری میں سخت سیکیورٹی اقدامات

نئے سال کی تقریبات کے دوران مری میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور رش کے باعث پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے مری مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت اگلے دو روز تک مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ اکیلے آنے والے افراد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فیصلے کی وجہ کیا ہے؟

ڈی پی او مری کے مطابق یہ اقدام سیاحتی خاندانوں کو محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے۔ کہ بیچلر ٹورسٹ مری کے دیگر علاقوں میں جا سکتے ہیں۔ لیکن مال روڈ پر داخلہ صرف فیملیز تک محدود رہے گا۔

مری میں موسم کی صورتحال

اس وقت ملکہ کوہسار مری گھنے بادلوں کی لپیٹ میں ہے اور نئے سال کی تقریبات منانے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح مری کا رخ کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 2 جنوری تک بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ جس کے باعث مری اور گلیات میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔

برف باری کیلئے انتظامات مکمل

متوقع برف باری کے پیش نظر محکمہ ہائی وے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے۔ کہ برف ہٹانے والی مشینری ہمہ وقت تیار رکھی جائے۔ تاکہ سڑکیں بند نہ ہوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ریلیف، پیٹرول قیمتوں میں ممکنہ کمی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین