لاہور شدید دھند کی لپیٹ میں
لاہور کے مختلف علاقوں میں شدید دھند برقرار ہے۔ جس کے باعث اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے سے معطل
شہر کا فلائٹ آپریشن گزشتہ 8 گھنٹوں سے بند ہے۔ چار پروازوں کو متبادل انتظام کے تحت اسلام آباد اتار لیا گیا۔ جبکہ لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ اور کراچی جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
شہری زندگی اور ٹریفک شدید متاثر
دھند کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ جبکہ حدِ نگاہ نہایت کم ہو گئی ہے۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
موٹر ویز بند، سفر سے گریز کی ہدایت
ایم 2 بلکسر سے کوٹ مومن تک لاہور کی جانب موٹر وے بند کر دی گئی۔ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک جبکہ ایم 11 سیالکوٹ موٹر وے بھی دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔ محکمہ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
خیبر پختونخوا بھی دھند کی لپیٹ میں
خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں بھی شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہو چکی ہے اور ٹریفک کی صورتحال متاثر ہے۔
مزید پڑھیں
پاکستان کا سخت ردعمل، اسرائیل کے صومالی لینڈ فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار











