شوگر، اسٹیل، پولٹری اور دیگر شعبوں پر سخت کارروائیاں
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے سال 2025 کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق ملکی معیشت کے اہم شعبوں میں کارٹلائزیشن، ناجائز منافع خوری اور قیمتوں کے غیر منصفانہ تعین کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے۔ کہ عوامی مفاد کا تحفظ اور شفاف مارکیٹ نظام قائم رکھنا اس کی اولین ترجیح ہے۔
شوگر ملز کے خلاف بڑی کارروائی
مسابقتی کمیشن کے مطابق سال کے دوران شوگر سیکٹر پر کڑی نظر رکھی گئی۔
دس شوگر ملز کے خلاف گٹھ جوڑ
گنے کی قیمتیں مصنوعی طور پر مقرر کرنے کے الزامات ان الزامات پر متعلقہ ملوں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ تاکہ شفاف تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔
اسٹیل سیکٹر پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ
کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اسٹیل سیکٹر میں بھی کارٹلائزیشن سامنے آئی۔ جس پر دو اسٹیل ملوں پر مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کا مقصد اسٹیل مارکیٹ میں شفافیت قائم کرنا اور قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنا ہے۔
پولٹری سیکٹر پر بھاری جرمانے
اعلامیے کے مطابق پولٹری سیکٹر میں بے ضابطگیوں اور منظم گٹھ جوڑ کے باعث 8 ہیچریز پر 15 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا کمیشن کا کہنا ہے۔ کہ پولٹری مارکیٹ میں منصفانہ مقابلے کو یقینی بنانا عوامی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔
کھاد ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی
کھاد کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور کارٹلائزیشن کے باعث کھاد کمپنیوں پر 37 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کمیشن کے مطابق کسانوں کے مفاد اور زرعی پیداوار کے تحفظ کے لیے یہ قدم ضروری تھا۔
تعلیم کے شعبے میں بھی کارروائیاں
مسابقتی کمیشن نے بتایا۔ کہ کچھ اسکول سسٹمز کی جانب سے مہنگی کاپیاں مخصوص یونیفارمز لازمی خریداری کی پالیسی
پر بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ تاکہ والدین پر غیر ضروری مالی بوجھ ختم ہو سکے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے خلاف فیصلہ برقرار
اعلامیے کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹا مہنگا کرنے کے معاملے پر ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
نتیجہ
کمپیٹیشن کمیشن کی حالیہ رپورٹ اس بات کی عکاس ہے۔ کہ ملک کے بڑے معاشی شعبوں میں شفافیت، منصفانہ مقابلہ اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے۔ کہ اس طرح کی کارروائیاں معیشت پر مثبت اثرات مرتب کریں گی۔
مزید پڑھیں
مغربی ہوائیں داخل ہونے کو تیار، ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان











