دھند میں حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم
ملک کے کئی شہروں میں شدید دھند نے ٹریفک نظام بری طرح متاثر کردیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حدِ نگاہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔ جس کی وجہ سے ایم ون پشاور سے برہان تک اور ایم فائیو ظاہر پیر سے اوچ شریف تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے۔ کہ دھند کے باعث ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس کے استعمال اور رفتار کم رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
پنجاب میں دھند اور آلودگی کا راج
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کے ساتھ اسموگ میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ کچھ دیر قبل لاہور تین سو ستانوے ایئر پارٹیکولیٹ میٹر (ایئر کوالٹی انڈیکس) کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق قصور کا ایئر کوالٹی انڈیکس تین سو اٹھسٹھ، مظفرگڑھ تین سو پندرہ، نارووال تین سو گیارہ اور گوجرانوالہ تین سو آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی فہرست میں لاہور پھر اوپر
عالمی آلودگی فہرست کے مطابق لاہور ایک سو چون ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوبارہ چوتھے۔ نمبر پر آ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دھند اور اسموگ کا ملاپ شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں پاک–افغان مذاکرات ناکام، صرف جنگ بندی پر اتفاق











