صرف جنگ بندی پر محدود اتفاق
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہونے والے اہم مذاکرات کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔
مذاکرات میں کیا طے ہوا؟
رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک نے صرف جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم کسی جامع یا طویل مدتی معاہدے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
مذاکرات کی میزبانی
یہ بات چیت قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ تھی۔ جن کا مقصد اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد بڑھی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔
پس منظر اور صورتحال
دوحہ میں طے پانے والی عارضی جنگ بندی اب تک بڑی حد تک برقرار ہے۔ لیکن استنبول میں فالو اپ مذاکرات کے دوران بھی کوئی مستقل حل سامنے نہیں آیا۔ پاکستان کا مطالبہ ہے۔ کہ افغان طالبان تحریری یقین دہانی دیں کہ وہ پاکستان مخالف گروہوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ تاہم طالبان حکام اس پر رضامند نہیں۔
ہلاکتیں اور سیکیورٹی خدشات
اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جس کے بعد تناؤ مزید بڑھ گیا تھا۔
مزید پڑھیں
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون اور ایم فائیو بند











