نیپرا کی کارروائی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے قواعد اور سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق کمپنی نے مقررہ حفاظتی اصولوں پر عمل نہیں کیا۔ اس کے علاوہ، جھمپیر گرڈ اسٹیشن پر کام وقت پر مکمل نہیں کیا گیا۔ نیپرا کا یہ اقدام سیکیورٹی اور معیار کے اصولوں کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
شوکاز نوٹس اور سماعت کا موقع
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ تاہم اس کے باوجود کمپنی نے گرڈ اور سیفٹی کوڈز پر عمل درآمد نہیں کیا۔
کام مکمل کرنے کی ہدایت
اتھارٹی نے نیشنل گرڈ کمپنی کو جھمپیر-II کے تمام کام مکمل کر کے سرٹیفیکیٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ لیکن ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
مزید جرمانے کا امکان
نیپرا نے واضح کیا ہے کہ اگر کمپنی نے آئندہ بھی حفاظتی اصولوں اور ہدایات پر عمل نہ کیا۔ تو مزید جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی نیشنل گرڈ کمپنی کو ایک ماہ کے اندر جرمانہ جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا بڑا اسکینڈل، شہریوں سے کھربوں کی لوٹ مار











