کراچی سے اسلام آباد بغیر رُکے کا سفر ممکن
ڈونگ فینگ کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑی Aeolus L8 ایک جدید پلگ-ان ہائبرڈ کار ہے جو ایندھن کی شاندار کارکردگی اور طویل رینج کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ یہ گاڑی صرف ایک بار پیٹرول بھروا کر کراچی سے اسلام آباد تک بغیر رُکے سفر کرسکتی ہے۔
فیول رینج اور کارکردگی
Aeolus L8 کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی فیول رینج ہے۔ یہ گاڑی صرف پیٹرول موڈ پر بھی کراچی سے اسلام آباد کا سفر آسانی سے کر سکتی ہے، یعنی درمیان میں کہیں بھی ایندھن بھروانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
مجموعی رینج اور جدید ٹیکنالوجی
اس گاڑی میں پیٹرول اور الیکٹرک دونوں موڈز شامل ہیں جن کی مدد سے اس کی کل رینج تقریباً 2,245 کلومیٹر بنتی ہے۔ یہ اعداد و شمار چائنا آٹوموٹیو ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر کے سرکاری ٹیسٹ کے مطابق ہیں۔ یہ رینج کراچی سے اسلام آباد کے فاصلے (تقریباً 1,400 کلومیٹر) سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
فیول ایفیشنسی
Aeolus L8 کی فیول ایفیشنسی بھی قابلِ ذکر ہے۔ یہ گاڑی تقریباً 41.7 کلومیٹر فی لیٹر کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو اسے اپنی کلاس میں سب سے زیادہ فیول ایفیشنٹ گاڑیوں میں شامل کرتی ہے۔
طویل سفر کے لیے بہترین انتخاب
پیٹرول اور بجلی کے امتزاج کے باعث یہ گاڑی لمبے سفر کے لیے نہ صرف آرام دہ بلکہ انتہائی کفایتی بھی ہے۔ یہ خصوصیات اسے پاکستان جیسے ملک میں، جہاں شہروں کے درمیان طویل فاصلے عام ہیں، ایک بہترین آپشن بناتی ہیں۔
مزید پڑھیں
دل کی بیماری سے بچاؤ ممکن، اگر یہ معمولی عادتیں اپنا لی جائیں