ایران جنگ میں امریکا کو بڑا نقصان، فضائی فیول ٹینکر طیارہ تباہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں مکمل یکجہتی کا اعادہ فجیرا سے پاک نیوی کی سکیورٹی میں 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل لے کر کراچی پہنچ گئے عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

اگر جارحیت کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Pakistan leaders briefed on India tensions and military readiness

پاک بھارت کشیدگی

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سیاسی قیادت کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر دشمن نے جارحیت مسلط کی تو پاک فوج اور حکومت ہر سطح پر مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

سیاسی قیادت کو بریفنگ، پی ٹی آئی غیر حاضر

اتوار کو ہونے والے ان کیمرا اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر سیاسی رہنما شریک ہوئے۔ تاہم تحریک انصاف نے اس بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے فوجی تیاریوں، جبکہ وزیر اطلاعات نے سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد پیش کی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک پیغام

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم اگر دشمن نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو جواب اتنا سخت ہوگا کہ دشمن کو یاد رہے گا۔

بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا انکشاف

بریفنگ کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ بھارتی پہلگام واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا اور سندھ طاس معاہدے کو ہدف بنانا تھا۔ طلال چوہدری کے مطابق اس سازش کا پردہ چاک ہو چکا ہے، اور دنیا اب بھارت کے بیانیے کو بغیر ثبوت تسلیم نہیں کر رہی۔

قومی بیانیہ اور پالیسی تیار

ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر کھل کر بات کی جائے گی۔ اس موقع پر حکومت ایک مضبوط قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کرے گی تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں

بھارت میں بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین