چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
چین نے انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
اسحاق ڈار کی خطے کی صورتحال پر بریفنگ
ٹیلیفونک رابطے کے دوران اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معاملات کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے نمٹانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
چین کی پاکستان کی خودمختاری کی حمایت
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین خطے کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور چین ہمیشہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے مؤقف کی حمایت کرتا رہا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی پر چین کا مؤقف
وانگ ای نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک اور پورے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے، لہٰذا معاملات کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں