وزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دیدی ایم کیو ایم پاکستان کے وزرا اور اراکین اسمبلی کی سکیورٹی واپس، بڑا فیصلہ گل پلازہ سانحہ: ریسکیو کارروائی مکمل،عمارت کو لوہے کی شٹرنگ سے محفوظ انڈر 19 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کی راہ میں آج پاکستان کا کڑا امتحان
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

وفاقی وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور بینکنگ وفود سے اہم مشاورت

Federal Finance Minister Senator Muhammad Aurangzeb discusses Pakistan's economy at IMF and World Bank meetings in Washington

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں شرکت

وفاقی وزیرِ خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے اسپرنگ اجلاسوں کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں عالمی مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی بینکوں کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ

وفاقی وزیرِ خزانہ نے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، حالیہ مالی و مانیٹری پیش رفت، اور جاری اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی ساختی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

فچ ریٹنگ میں بہتری کا حوالہ

محمد اورنگزیب نے فچ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری (B-) کو ملک کے مالیاتی استحکام کی ایک مثبت علامت قرار دیا۔

سوال و جواب کا سیشن

ملاقات کے اختتام پر ایک سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء نے پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔

ڈوئچے بینک کے وفد سے ملاقات

وفاقی وزیرِ خزانہ نے ڈوئچے بینک کے اعلیٰ سطحی وفد سے بھی ملاقات کی، جس کی قیادت محترمہ مریم وازانی (منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ – MENA) کر رہی تھیں۔

پانڈا بانڈز اور ESG بانڈز کے اجرا پر زور

ملاقات میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں واپسی میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے پانڈا بانڈز اور ESG بانڈز کے اجرا کی اہمیت پر زور دیا، جسے پاکستان کی مستحکم معیشت اور بہتر ہوتی کریڈٹ پروفائل کی روشنی میں ممکن قرار دیا۔

مذید پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ نے نہروں کے مسئلے پر حکومت گرانے کی وارننگ دے دی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین