پارلیمانی کمیٹی کی اہم تجویز، قیادت اور قوم یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں امریکہ نے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کیا، بھارتی وزیر خارجہ کا اعتراف بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی بدلنے کی کوشش میں مصروف: ترجمان دفتر خارجہ

نان فائلرز کے لیے نئی رکاوٹیں: بینک اکاؤنٹ، جائیداد اور گاڑی کی خریداری کیوں ناممکن؟

Non-filers new tax return policy they are not able to open bank account, buy car, houses or any other things.

نان فائلرز کے لیے مزید سخت قوانین کی تیاری

حکومت نے نان فائلرز کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ان کے مالی اور کاروباری حقوق محدود کیے جائیں گے۔ ٹیکس لا ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، جس میں نان فائلرز پر مختلف پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نان فائلرز پر جائیداد اور گاڑی خریدنے کی پابندیاں
مجوزہ ترمیم کے تحت نان فائلرز 800 سی سی سے زائد کی گاڑیاں خریدنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ اسی طرح، مخصوص حد سے زیادہ جائیداد خریدنے یا شیئرز کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی۔ تاہم، انہیں موٹر سائیکل، رکشہ، اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت دی جائے گی۔

بینک اکاؤنٹ کھولنے اور مالی لین دین پر پابندیاں
نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹ کھولنے پر مکمل پابندی ہوگی اور وہ ایک حد سے زیادہ مالی ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے۔ مزید برآں، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے- اور وہ جائیداد کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر کے اہل نہیں ہوں گے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق جن افراد کے نام شامل ہوں گے، ان کے اکاؤنٹس فوری طور پر فریز کر دیے جائیں گے۔

سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرنے کی صورت میں نتائج
سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بھی سخت اقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے تحت، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کی جائیدادیں سیل کی جا سکتی ہیں اور ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے۔ تاہم، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کیا جا سکے گا، جس کے لیے چیف کمشنر کو اپیل دائر کرنا ہوگی۔

فائلرز کے لیے خاندانی فوائد
نئی ترمیم کے مطابق، فائلرز کے والدین، 25 سال تک کی عمر کے بچے، اور بیوی خودبخود فائلرز تصور کیے جائیں گے۔ ان قوانین کا نفاذ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔
یہ اقدامات حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور غیر رجسٹرڈ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین