غیر شناخت شدہ نمبروں سے محتاط رہیں
کبھی کبھار آپ کے فون پر ایسے نمبرز سے کال آ سکتی ہے جنہیں آپ نہیں پہچانتے، اور انجانے میں آپ کال وصول کر لیتے ہیں۔ تاہم، سائبر کرائم حکام نے خبردار کیا ہے کہ کچھ خاص نمبروں سے آنے والی کالز کا جواب دینا خطرناک ہو سکتا ہے۔ حیدرآباد، بھارت کی سائبر کرائم پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو سنجیدگی سے نہ لیں اور محتاط رہیں۔
مشتبہ نمبرز کی فہرست اور ان سے متعلق خطرات
پولیس نے چند مخصوص نمبرز کی نشاندہی کی ہے جنہیں کسی صورت جواب نہیں دینا چاہیے۔ ان نمبرز میں 94777455913، 37127913091، 56322553736، 37052529259، اور 255901130460 شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ نمبرز جن کا آغاز 371+ (لٹویا)، 374+ (بیلاروس)، 381+ (سربیا)، 563+ (چلی)، 380+ (لیتھوانیا)، اور 255+ (تنزانیہ) سے ہوتا ہے، فراڈ کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
یہ کالز اکثر بہت مختصر ہوتی ہیں اور ان کا مقصد آپ کو واپس کال کرنے پر مجبور کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ واپس کال کریں تو آپ کے موبائل کی کانٹیکٹ لسٹ، بینک اکاؤنٹ، اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات صرف چند سیکنڈز میں چوری ہو سکتی ہیں۔
دھوکے سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر
سائبر کرائم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی آپ کو “90#” یا “#” جیسا کوئی کوڈ دبانے کو کہے تو فوری انکار کریں۔ ایسا کرنے سے دھوکے باز آپ کے سم کارڈ کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان نمبروں کو مکمل طور پر نظرانداز کریں اور اپنے ڈیجیٹل تحفظ کو یقینی بنائیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں، محتاط رہنا اور غیر شناخت شدہ نمبروں پر توجہ نہ دینا ہی آپ کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے۔