شہداء کی قربانیاں ہمارے دلوں میں زندہ ہیں: وزیراعظم شیخ وقاص اکرم: فی الوقت ہمارا کسی سے کوئی مذاکراتی عمل جاری نہیں چیزیں احتجاج سے نہیں بلکہ مذاکرات سے درست ہوتی ہیں
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

-آسٹریلیا کے خلاف سیریز؛ پاکستانی کرکٹرز کا بھرپور تربیتی عمل جاری

Pakistan vs Australia cricket t20 and odi series latest update.

نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں کی بھرپور مشقیں
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آغاز سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، اور دیگر اہم کھلاڑی نیٹ پریکٹس میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ کپتان محمد رضوان سمیت کچھ کھلاڑیوں نے سفر کے بعد آرام کیا۔

پاکستانی ٹیم کا دو حصوں میں آسٹریلیا پہنچنا
پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پیر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم دو گروپوں میں پہنچ چکی ہے، پہلے گروپ میں بابراعظم، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عرفان خان، فیصل اکرم اور محمد حسنین شامل ہیں جنہوں نے پریکٹس سیشن میں بھرپور شرکت کی۔

ٹی20 سیریز کی تیاری کے لئے کراچی میں تربیتی کیمپ
آسٹریلیا کے ساتھ ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 2 سے 6 نومبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کیمپ میں شریک ہوں گے۔ تین ٹی20 میچوں کی سیریز 14 سے 18 نومبر تک شیڈول ہے۔ تربیتی کیمپ میں جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان مدعو ہیں، اور کوچ سعید بن ناصر کی زیر نگرانی مختلف تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گے۔ کیمپ کے اختتام پر کھلاڑی 10 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور دیگر اہم کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین