پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات پریس کلب لاہور الیکشن: جرنلسٹ گروپ نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی،ٹرمپ بورڈ آف پیس میں مسئلہ کشمیر بھی اٹھا سکتے ہیں سہیل آفریدی کا سخت ردعمل،تیراہ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

امریکا شدید سردی کی لپیٹ میں، پروازیں معطل، حادثات میں اضافہ

Heavy snowfall disrupts travel and life in the United States

تیسرا برفانی طوفان

امریکا میں صرف ایک ہفتے کے دوران موسمِ سرما کا تیسرا بڑا طوفان آیا ہے۔ جس نے کئی ریاستوں میں معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔ شدید سرد ہواؤں، بارش اور برف باری کے باعث پنسلوانیا، اِلی نوائے، مشی گن اور الاسکا سمیت متعدد علاقے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم

کئی شہروں میں کئی انچ برف پڑنے سے شہری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ نیویارک میں 3.5 انچ تک برف ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ جبکہ ہوائی اڈوں پر کھڑے طیارے برف سے ڈھک گئے ہیں۔ جس کے باعث فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

شاہراہوں پر بڑے حادثات

برفانی پھسلن کے باعث ریاست انڈیانا میں ایک بڑے حادثے میں 40 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے احتیاط کریں۔

مزید برف باری کی پیشگوئی

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ جس سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ کئی ریاستوں میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر امدادی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

برطانیہ بھی شدید سردی کی زد میں

اسی دوران برطانیہ میں بھی آئندہ ہفتے برف باری کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک گرنے، اور شدید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں
طلال چوہدری کا دعویٰ: عمران خان کی صحت پر پی ٹی آئی کا مؤقف جھوٹا نکلا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین