وزیراعظم کو قیمتی قلم، شوگر باؤل، مسجد نبویﷺ کا ماڈل اور ٹائی بطور تحفہ دی گئی، توشہ خانہ تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ٹرمپ کا مؤقف، حملوں میں نقصان نہیں ہوا، اسرائیل جوابی کارروائی سے گریز کرے

Donald Trump urges Israel to avoid retaliation after Iran missile attack

ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل سے تحمل کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔ کہ ایران اپنے میزائل حملے کر چکا ہے اور اب مزید کشیدگی بڑھانے کے بجائے مذاکرات کی جانب واپس آنا چاہیے۔

اسرائیل کو جوابی کارروائی سے گریز کا مشورہ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کریں گے اور انہیں مشورہ دیں گے۔ کہ ایران کے خلاف مزید جوابی حملے نہ کیے جائیں۔ تاکہ خطے میں امن کی کوششیں متاثر نہ ہوں۔

ایران کو معاہدے کی میز پر واپس آنے کی دعوت

ٹرمپ کے مطابق امریکا اور ایران ایک اہم معاہدے کے بہت قریب تھے۔ تاہم حالیہ واقعات نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین دوبارہ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔

پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ

ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل حملوں کو وارننگ قرار دیتے ہوئے کہا۔ کہ اگر اسرائیل نے مزید جارحیت کی تو جواب زیادہ سخت اور وسیع ہوگا۔ ایرانی حکام نے خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

مزید پڑھیں
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلزپارٹی 9 نشستوں پر کامیابی کیساتھ سب سے آگے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین