پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات پریس کلب لاہور الیکشن: جرنلسٹ گروپ نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی،ٹرمپ بورڈ آف پیس میں مسئلہ کشمیر بھی اٹھا سکتے ہیں سہیل آفریدی کا سخت ردعمل،تیراہ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

سہیل آفریدی نے حکومت کو چیلنج دے دیا: گورنر راج لگا کر دیکھیں

Sohail Afridi challenges government on governor rule

سہیل آفریدی نے حکومت کو چیلنج دے دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو واضح چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج نافذ کر کے دکھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت کسی سے نہیں ڈرتے، اور صوبے میں پہلے ہی عمران خان کا راج قائم ہے۔

گورنر راج کے دعوے پر وزیراعلیٰ کا ردعمل

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا۔ کہ صوبے میں گورنر راج کی کوئی گنجائش نہیں، کیونکہ حقیقی عوامی نمائندے یہاں موجود ہیں۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا میں عوام کا مینڈیٹ واضح ہے اور کسی قسم کی ’’زبردستی‘‘ قبول نہیں کی جائے گی۔

عمران خان کا راج پہلے ہی موجود ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس لیے کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہااگر اتنی ہمت ہے۔ تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔

امن و امان سے متعلق سوال پر جواب

امن و امان کی صورتحال پر پوچھے گئے۔ سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا۔ کہ بند کمروں کی پالیسیاں صوبے پر مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا کے حالات زمینی حقیقت کے مطابق بہتر ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی قیادت کا مؤقف

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا۔ کہ انہیں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے واضح کیا کہ آئین صرف اسی صورت میں گورنر راج کی اجازت دیتا ہے۔ جب صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو جائے۔ جو کہ موجودہ صورتحال میں بالکل درست نہیں۔

عوامی نمائندے موجود ہیں، گورنر راج کی ضرورت نہیں

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا۔ کہ صوبہ عوامی نمائندوں کے ذریعے چل رہا ہے۔ کابینہ موجود ہے، اور وزیراعلیٰ بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے ہیں۔ ایسے میں وفاقی حکومت کے لیے کسی غیر آئینی ماڈل کی کوشش کرنا ناممکن ہے۔
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے یورپی یونین کی امداد میں 30 لاکھ یورو کا اضافہ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین