پنجاب میں خسرے کے مشتبہ کیسز میں اضافہ
پنجاب میں سال ۲۰۲۶ کے پہلے چار ہفتوں کے دوران خسرے کے ایک ہزار پانچ سو پینانوے مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں۔
تصدیق شدہ کیسز اور انتباہات
لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد تین سو تیس ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں خسرے کے چالیس انتباہی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی جی صحت سروسز پنجاب نے خسرے سے متعلق تفصیلی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دی ہے۔
گزشتہ سالوں کے اعداد و شمار
سال ۲۰۲۴ میں پنجاب میں خسرے کے تئیس ہزار چھ سو اسی مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ چھ ہزار سات سو سینتالیس کیسز لیبارٹری سے تصدیق شدہ تھے۔ اس سال خسرے سے سولہ اموات ہوئی تھیں۔ سال ۲۰۲۵ میں خسرے کے مشتبہ مریضوں کی تعداد انیس ہزار نو سو تیرہ رہی، اور چار ہزار تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔ اس سال خسرے سے چار اموات ہوئیں۔
محکمہ صحت کی کاروائی
رواں سال خسرے کی صورتحال پر محکمہ صحت کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری اور وزیر صحت کی سربراہی میں متعدد اجلاس منعقد ہوئے۔ خسرے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعلقہ اضلاع میں نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ضلعی اور اسپتالوں کی سطح پر مانیٹرنگ کا نظام مزید مضبوط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار










