پنجاب کفایت شعاری کمیٹی کا پہلا اجلاس، حکومتی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ یو اے ای میں خراب موسم، تیز ہواؤں اور طوفانی بارش پر حکام کی وارننگ پوٹن کا دعویٰ، ایران جنگ نے عالمی معیشت کو کورونا جیسا جھٹکا دیا پانی بھرنے کے دوران 72 انچ پائپ لائن میں گرنے والی بچی کی 45 گھنٹے بعد لاش برآمد
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پاکستان میں 5 جی سروسز کا آغاز، 3 کمپنیوں کو لائسنس دے دیا گیا

Pakistan launches 5G services with Zong, Jazz, and Ufone

فائیو جی لائسنس کا اجرا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے زونگ، جاز اور یوفون کو فائیو جی سپیکٹرم لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ لائسنس کے اجرا کے بعد تینوں ٹیلی کام آپریٹرز ملک میں باقاعدہ طور پر 5 جی سروسز فراہم کریں گے۔ جس سے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر ہوں گی۔

وزیراعظم کا بیان

لائسنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا۔ کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ صنعت، زراعت اور آئی ٹی سیکٹرز میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 جی سپیکٹرم لائسنس کی نیلامی انتہائی شفاف انداز میں کی گئی۔ درپیش قانونی چیلنجز کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو ترغیب دی۔ کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر آئی ٹی شعبے میں ملک کا نام روشن کریں۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کا بیان

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا۔ کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ فائیو جی سروس متعارف کرائی گئی اور یہ کامیابی وزیر اعظم کی قیادت میں ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر 4 جی سروسز فراہم کرنے کے اقدامات بھی جاری ہیں اور آنے والے چند ماہ میں مجموعی طور پر انٹرنیٹ کے معیار میں اضافہ ہوگا۔

پی ٹی اے کا بیان

پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا۔ کہ پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی کی ترقی کا آغاز 1990 کی دہائی میں ہوا، اور 2004 سے 2025 تک سپیکٹرم کے حوالے سے چار نیلامیاں ہو چکی ہیں۔ 480 میگا ہرٹز سپیکٹرم شفاف انداز میں نیلامی اور لائسنس اجرا کیا گیا۔ جس سے پاکستان خطے میں سپیکٹرم کی استعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

فائیو جی سروس کی دستیابی

ابتدائی طور پر فائیو جی سروسز لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کے اہم مقامات پر دستیاب ہوں گی۔ زونگ اور جاز آج سے ہی سروس فراہم کریں گی جبکہ یوفون چند روز بعد اس سروس کو متعارف کرائے گی۔ صارفین کو موبائل فونز پر سافٹ ویئر اپڈیٹ کے پیغامات بھی موصول ہوں گے۔ تاکہ وہ فائیو جی سروس سے استفادہ کر سکیں۔

فائیو جی کے فوائد

ماہرین کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے ڈیجیٹل سروسز، آن لائن کاروبار اور معیشت کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

بلیک فرائیڈے

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

:متعلقہ مضامین