خواجہ سعد رفیق: عمران خان کی بینائی پر تشویشناک خبریں، ملاقات کی اجازت دی جائے ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت کا اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ پاکستان جاپان نہ بن سکا، بنگلادیش اور بھارت آگے نکل گئے: احسن اقبال متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور فرائز پر پابندی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد حماس نے نئی قیادت کا اعلان کیا

Yahya Sinwar shahdat and new Hamas leader updates.

حماس کی قیادت میں تبدیلی: یحییٰ سنوار کی شہادت
غزہ میں حماس نے اپنے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد تنظیم کی نئی قیادت کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اسرائیلی حملوں میں یحییٰ سنوار اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں کی شہادت کے بعد ایک پانچ رکنی کمیٹی کو قیادت کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبوری قیادت: پانچ رکنی کمیٹی کا قیام
حماس نے یحییٰ سنوار کی جگہ فوری طور پر نیا سربراہ مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عبوری طور پر تنظیم کی قیادت کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں خلیل الحیا، خالد مشعل، ظاہر جبرین، شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش اور ایک نامعلوم شخصیت شامل ہیں، جس کا نام فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ ان میں سے تین غزہ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دو دیگر شخصیات تنظیم کے اہم عہدے دار ہیں۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں قیادت کا تبدیلی عمل
یحییٰ سنوار کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہادت کی تصدیق حماس نے کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی قیادت میں غزہ کے معاملات کی نگرانی خلیل الحیا، مغربی کنارے کے معاملات ظاہر جبرین اور امور خارجہ کی ذمہ داری خالد مشعل کو سونپی گئی ہے۔ شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش اور پانچویں رکن جو تنظیم کے سیاسی دفتر کے سیکرٹری جنرل ہیں، ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

مارچ 2025 تک عبوری قیادت
یہ پانچ رکنی کمیٹی جنگی شوریٰ کی حیثیت سے کام کرے گی اور مارچ 2025 میں تنظیمی انتخابات تک حماس کی قیادت کرتی رہے گی۔ حماس کی تاریخ میں اس سے قبل بھی، جیسے کہ 2003 میں شیخ احمد یاسین اور عبدالعزیز الرنتیسی کی شہادت کے بعد، تنظیم نے اپنے سربراہ کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین