ہیلی کاپٹر حادثہ، 14 سعودی شہری جاں بحق، وزیراعظم شہباز شریف نے تعزیت کی کراچی: مرکزی سوئم امام حسینؑ کی مجلس میں ایم کیو ایم رہنما انیس قائم خانی کی آمد ڈیجیٹل اتھارٹی کو پاکستان کی مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ شدید ہیٹ ویو نے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اموات 1300 سے تجاوز کر گئیں
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

کراچی: مرکزی سوئم امام حسینؑ کی مجلس میں ایم کیو ایم رہنما انیس قائم خانی کی آمد

Anis Qaim Khani attends central Soyam Imam Hussain Majlis in Karachi

مجلس میں انیس قائم خانی کی شرکت

شہر قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لیے مرکزی سوئم کی مجلس عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت، اراکین اسمبلی اور تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

انیس قائم خانی کی خصوصی آمد

مرکزی سوئم کی مجلس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فرقان اطیب، شاکر علی، ابوالاظہر اور چاند بھی تقریب میں موجود تھے۔

اراکین اسمبلی کی شرکت

تقریب میں اراکین قومی و سندھ اسمبلی حسان صابر، انجینئر سید عثمان، فرحان انصاری اور شارق جمال نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تنظیمی ذمہ داران بھی شریک

سوئم کی مجلس میں سی او سی کے اراکین سہیل احمد، عمیر صدیقی، گلستانِ جوہر ٹاؤن کے ذمہ داران اور مختلف یونین کمیٹیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

حضرت امام حسینؑ کو خراجِ عقیدت

مجلس کے اختتام پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پرسوز ماحول میں اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانیوں، صبر، استقامت اور حق کی خاطر دی جانے والی لازوال قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں
ہیلی کاپٹر حادثہ، 14 سعودی شہری جاں بحق، وزیراعظم شہباز شریف نے تعزیت کی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین