تہران میں شدید حملہ
ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی فوج نے رات گئے شدید حملے کیے، جن میں سپریم لیڈر کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی کا گھر بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں کمال خرازی زخمی جبکہ ان کی اہلیہ شہید ہو گئیں۔
اسپتال منتقل، حالت زیر نگرانی
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کمال خرازی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
سرکاری تنصیبات بھی نشانہ
ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملوں میں صرف رہائشی علاقوں ہی نہیں بلکہ سرکاری انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایران اور حزب اللہ کا جوابی وار
حملوں کے بعد ایران اور حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے گئے۔ تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں میزائل گرنے سے عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اسرائیل میں بھگدڑ، ہلاکتیں
خطرے کے سائرن بجنے پر شہری بنکرز کی طرف دوڑے، جس دوران بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ کچھ بنکرز کو بھی نقصان پہنچا۔
امریکی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے اے 10 لڑاکا طیاروں کے بیڑے میں اضافہ کر رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
لاہور ڈی ایچ اے میں گھر میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق










